Font by Mehr Nastaliq Web

خدایا وہ کامل نظر دے مجھے

اسراراللہ شاہ غوثی

خدایا وہ کامل نظر دے مجھے

اسراراللہ شاہ غوثی

MORE BYاسراراللہ شاہ غوثی

    خدایا وہ کامل نظر دے مجھے

    کہ ہر ایک ذرہ میں دیکھوں تجھے

    وہ غم دے کہ ہو جائیں سب غم غلط

    نہ ہو اور کچھ تو ہی تو ہو فقط

    اگر غرق طوفاں ہو کل کائنات

    نہ پھسلے مگر میرا پائے ثبات

    رہے دھیان میں کچھ نہ دوزخ بہشت

    تیری دید بن جائے میری سرشت

    مجھے رنگ دے پاؤں سے تا بہ فرق

    خمِ صبغۃ اللہ میں کر کے غرق

    میرے دل سے زنگِ دوئی دور کر

    میرے دل کو وحدت سے معمور کر

    ملے وہم باطل نظر آئے حق

    پڑھوں ذرہ ذرہ سے ترا سبق

    تری شان پاؤں ہر انداز سے

    ترا لہجہ سمجھوں ہر آواز سے

    چمک تیری دیکھوں ہر اک رنگ میں

    سنوں راگ تیرا ہر آہنگ میں

    نگاہوں میں ہو جلوہ گر تو ہی تو

    ہر اک گل میں پاؤں تیری رنگ و بو

    کروں فہم تجھ کو ہر اک بات سے

    سنوں تیرا نغمہ جمادات سے

    ترا جلوہ بادۂ عشق سے ہو کے مست

    سنوں گوش جاں سے ندائے الست

    کہوں میں بلا اور ہو جاؤں لا

    محبت کی آتش سے مجھ کو جلا

    کہوں اور سنوں اور بنوں چشم و گوش

    میری بیخودی پر ہوں قربانِ ہوش

    محبت کے دریا میں مجھ کو ڈبو

    تمنا ہے یہ اب تو جو ہو سو ہو

    مأخذ :
    • کتاب : حقیقتِ توحید (Pg. 47)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے