Font by Mehr Nastaliq Web

نظم گرونانک اور گروبانی:گھٹا معصیت کی جو عالم پہ چھائی

کیف الہ آبادی

نظم گرونانک اور گروبانی:گھٹا معصیت کی جو عالم پہ چھائی

کیف الہ آبادی

MORE BYکیف الہ آبادی

    گھٹا معصیت کی جو عالم پہ چھائی

    تو نانک مجاہد نے بانی سنائی

    حقائق کی دھن اور توحید کی لے

    زباں سے نکلتے ہی دل میں سمائی

    جگا ہی دیا جس نے خوابیدہ جگ کو

    بڑی پراثر تھی وہ نغمہ سرائی

    جگت کا گرو اور درویشِ کامل

    ہر اک بات اچھی ہے اس نے بتائی

    وہ پرنور چہرہ وہ ریشِ مبارک

    جلالی جمالی چمک جن پہ آئی

    ہنود اور مسلم ثناخواں ہیں کیا کیا

    شریک عقیدت ہوئے دونوں بھائی

    موحد ہے عارف ہے پیارا ہے نانک

    مری آنکھ کا کیفؔ تارا ہے نانک

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد گیارہویں (Pg. 237)
    • Author : عرفان عباسی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے