"فاقے کی ایک شام":رو نہ اے دلبندا اے تسکینِ جانِ بے قرار
رو نہ اے دلبندا اے تسکینِ جانِ بے قرار
تیری بے چینی پہ صدقے تیرے رونے پر نثار
تیرے رونے کا یہ عالم ہےتو اے جانِ پدر
خون ہوکر بہہ نہ جائے میری آنکھوں سے جگر
ہنس کے ہنسنے کے لئے ہے شوق بے پروا ترا
پھول سے یہ لب ترے یہ چاند سا چہرہ ترا
مہرو مہ سے گرچہ رخشاں ہے زمانے کی جبیں
آہ میرے پاس مٹی کے کھلونے بھی نہیں
کس طرح بہلاؤں تجھ کو کس طرح تسکین دوں
زخم دار عسرت وبے چارگی ہوں کیا کروں
درد سے بے چین ہوں میں بھوک سے ہے تو نڈھال
درد کیا اس عمر میں تیری اذیت کا خیال
- کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد دسویں (Pg. 27)
- Author : عرفان عباسی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.