Font by Mehr Nastaliq Web

مَیں اور تو

علامہ اقبال

مَیں اور تو

علامہ اقبال

MORE BYعلامہ اقبال

    دلچسپ معلومات

    حصہ سوم سے 1908—( بانگ درا)

    نہ سليقہ مجھ ميں کليم کا نہ قرينہ تجھ ميں خليل کا

    ميں ہلاک جادوئے سامری، تو قتيل شيوئہ آزری

    ميں نوائے سوختہ در گلو، تو پريدہ رنگ، رميدہ بو

    ميں حکايت غم آرزو، تو حديث ماتم دلبری

    مرا عيش غم، مرا شہد سم، مری بود ہم نفس عدم

    ترا دل حرم، گرو عجم ترا ديں خريدہ کافری

    دم زندگی رم زندگی، غم زندگی سم زندگی

    غم رم نہ کر، سم غم نہ کھا کہ يہی ہے شان قلندری

    تری خاک ميں ہے اگر شرر تو خيال فقر و غنا نہ کر

    کہ جہاں ميں نان شعير پر ہے مدار قوت حيدری

    کوئي ايسی طرز طواف تو مجھے اے چراغ حرم بتا!

    کہ ترے پتنگ کو پھر عطا ہو وہی سرشت سمندری

    گلۂ جفائے وفا نما کہ حرم کو اہل حرم سے ہے

    کسی بت کدے ميں بياں کروں تو کہے صنم بھي 'ہری ہری'

    نہ ستيزہ گاہ جہاں نئی نہ حريف پنجہ فگن نئے

    وہی فطرت اسداللہی وہی مرحبی، وہی عنتری

    کرم اے شہ عرب و عجم کہ کھڑے ہيں منتظر کرم

    وہ گدا کہ تو نے عطا کيا ہے جنہيں دماغ سکندری

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے