بغداد کے شیخ عبدالقادر، اجمیر کے خواجہ غریب نواز
دلچسپ معلومات
مناقب در شان شیخ عبدالقادر جیلانی (بغداد-عراق)
بغداد کے شیخ عبدالقادر، اجمیر کے خواجہ غریب نواز
گھیرا ہے مصائب نے ہم کو
آفات کے بادل چھائے ہیں
لے لیجیے اپنے دامن میں
گھبرائے ہوئے ہم آئے ہیں
بغداد کے شیخ عبدالقادر، اجمیر کے خواجہ غریب نواز
ہم کب سے پکارتے ہیں تم کو
فریاد ہماری سن لیجے
پھیلائے ہوئے ہیں ہم دامن
کچھ اپنا تصدق دے دیجے
بغداد کے شیخ عبدالقادر، اجمیر کے خواجہ غریب نواز
بیٹھے ہیں تمہاری راہ میں ہم
آنکھوں میں ہماری آجاؤ
سب پر ہے تمہارا فیض و کرم
ہم پر بھی کرم کچھ فرماؤ
بغداد کے شیخ عبدالقادر، اجمیر کے خواجہ غریب نواز
تم سب کی آنکھوں کے تارے ہو
محبوبِ خدا کے پیارے ہو
یا خواجہ، یا غوث الاعظم
تم گرتے ہوؤں کے سہارے ہو
بغداد کے شیخ عبدالقادر، اجمیر کے خواجہ غریب نواز
ہم آئے ہیں یاں پھر کر در در
ہو جائے ادھر بھی ایک نظر
مشتاق لقا در پر ہے کھڑا
بے چارہ امجدؔ خستہ جگر
بغداد کے شیخ عبدالقادر، اجمیر کے خواجہ غریب نواز
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.