Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

بھروسہ ہے خدا ہی پر مرا مجھ کو خدا دے گا

فخر گیاوی

بھروسہ ہے خدا ہی پر مرا مجھ کو خدا دے گا

فخر گیاوی

MORE BYفخر گیاوی

    بھروسہ ہے خدا ہی پر مرا مجھ کو خدا دے گا

    کہ ہے انسان خود محتاج وہ بے چارہ کیا دے گا

    زمین و آسماں کے سب خزانوں کا جو مالک ہے

    قسم اس ذات کی مجھ کو وہی رب العلا دے گا

    کسی مخلوق سے کچھ مانگنے کی کیا ضرورت ہے

    جو کچھ دے گا مجھے وہ مالک ارض و سما دے گا

    مرض لگ جائیں گے جب مجھ کو جسمانی و روحانی

    سبھی امراض سے وہ شافی مطلق شفا دے گا

    سکوں بخشے گا طاقت دے گا، دن پھر جائیں گے اپنے

    مسلماں کے قدم اکھڑے ہوئے پھر سے جما دے گا

    ہماری منزلِ مقصود کو آسان کر دے گا

    ہماری راہ سے وہ سارے کانٹوں کو ہٹا دے گا

    ہمارے اختلاف باہمی کو دور کر دے گا

    دلوں کو جوڑدے گا سب کو آپس میں ملا دے گا

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے