بے دام دیا مجھ کو پیمانہ پہ پیمانہ
بے دام دیا مجھ کو پیمانہ پہ پیمانہ
ساقی سے کہا اپنا جب حال فقیرانہ
محفل میں رہا ان کی فرزانہ نہ فرزانہ
کام آہی گیا آخر جذب دل دیوانہ
اس دور میں داناؤں کو کہتے ہیں سب ناداں
نادان جو ہیں سب سے بنتے ہیں وہی دانا
تربت پہ مری یارب کیوں لوگ اکٹھے ہیں
کیا مکتب الفت کا ہے جلسہ سالانہ
لے درس محبت کا پروانہ سے اے بلبل
اف تک نہیں کرتا اور جل جاتا ہے پروانہ
سنتے ہی مرے نالے وہ غیظ میں آتے ہیں
کہتے ہیں سر محفل دیوانہ ہے دیوانہ
اے فخرؔ مصیبت میں کوئی بھی نہ کام آیا
کس کو کہوں میں اپنا کس کو کہوں بیگانہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.