Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

دین والوں کا اب نمود کہاں

فخر گیاوی

دین والوں کا اب نمود کہاں

فخر گیاوی

MORE BYفخر گیاوی

    دین والوں کا اب نمود کہاں

    نیک لوگوں کا ہے وجود کہاں

    آج آزاد ہوچکی دنیا

    اب وہ پابندی قیود کہاں

    اب کہاں فرق رہبرو رہزن

    اب تمیز زیان و سود کہاں

    آج ڈرتے ہیں لوگ سب سے مگر

    ہیبت خالق و دود کہاں

    ہیں نئے ساز اور نئے مطرب

    اب وہ چنگ و رباب و عود کہاں

    اب تو اشعار لوگ گڑھتے ہیں

    اب مضامین کا ورود کہاں

    رب سے غافل رہے جو دل اے فخرؔ

    اس کو حاصل بھلا شہود کہاں

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے