کسی کو مٹانے سے توبہ کرو
بس اب ظلم ڈھانے سے توبہ کرو
جو خود گر رہا ہو جو کمزور ہو
اسے تم گرانے سے توبہ کرو
نہ بھولے جو تم کو کسی حال میں
اسے بھول جانے سے توبہ کرو
اگر دل میں ہے کچھ بھی شوق عمل
تو حیلے بہانے سے توبہ کرو
جو خود مٹ رہا ہے مصیبت زدہ
اسے تم مٹانے سے توبہ کرو
جو خود مشکلوں میں گھرا ہو غریب
اسے تم ستانے سے توبہ کرو
غریبوں کا خوں چوس کر جو بڑھے
تم ایسے خزانے سے توبہ کرو
کہیں رو رہا ہو کوئی غم زدہ
وہاں مسکرانے سے توبہ کرو
ڈرو آہ و زاری سے مظلوم کی
ذرا دل جلانےسے توبہ کرو
جسے سن کے اے فخرؔ مر جائے دل
تم ایسے فسانے سے توبہ کرو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.