انساں کو بنا دیتا ہے انسان تصوف
دلچسپ معلومات
فخر گیاوی کی یہ نظم اسلامی تصوف کے عنوان سے ہے۔
ص 163
تصوف
کرتا ہے مسلماں کو مسلمان تصوف
انساں کو بنا دیتا ہے انسان تصوف
بھر دیتا ہے اذعان و یقیں قلب میں اتنا
کر دیتا ہے ایمان کو ایمان تصوف
عابد کو دکھا دیتا ہے معبود کا جلوہ
انوارِ محبت کی ہے پہچان تصوف
عشاق کی دیرینہ تمناؤں کا حاصل
محبوب پہ مر مٹنے کا ارمان تصوف
امراض سے ہوتی ہیں پریشان جو روحیں
ہے ان کی شفا کے لئے ارمان تصوف
رتبہ میں فرشتوں سے بھی بڑھ جاتا ہے انساں
انساں کو عطا کرتا ہے یہ شان تصوف
باطن کو جھکا دیتا ہے اللہ کے آگے
درا صل عبادات کی ہے جان تصوف
دل کو یہ بنا دیتا ہے کعبہ سے بھی بڑھ کر
بندوں پہ ہے اللہ کا احسان تصوف
کر دیتا ہے مفہوم احادیث کو روشن
مؤمن کو سکھا دیتا ہے قرآن تصوف
کر دیتا ہے سالک کو مشرف بحضوری
واصل بخدا کرتا ہے ہر آن تصوف
جو اپنے مخالف کی دلیلوں سے نہ ٹوٹے
ہے معرفت حق کا وہ برہان تصوف
دانا کو ہے معلوم تصوف کی حقیقت
جانے گا بھلا کیاکوئی نادان تصوف
پوچھا تھا جسے سید کونین سے آکر
جبریل نے بس ہے وہی احسان تصوف
بندوں کو بنا دیتا ہے اللہ کا تابع
کر دیتا ہے اسلام کو آسان تصوف
مؤمن کو عطا کرتا ہے ایماں کی حلاوت
سالک پہ ہے اللہ کا رضوان تصوف
اظہار تعلق کو ہوس جانیے اے فخرؔ
واللہ محبت کا ہے کتمان تصوف
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.