کیا ذکر رہے ثابت اسلام بنارس میں
دلچسپ معلومات
بنارس میں حضرت فرد کے سلسلے کے اہم بزرگ حضرت وارث رسولنما کی درگاہ واقع ہے، ان سے متاثر ہوکر آپ نے یہ نظم لکھی۔
کیا ذکر رہے ثابت اسلام بنارس میں
ہر طفل برہمن زا ہے اب رام بنارس میں
پڑتی ہے نظر جس پر وہ اپنی طرف کھینچے
پاوے کوئی دل کیوں کر آرام بنارس میں
ہر کوچہ صنم خانہ ہر طفل بت آزر
بت خانۂ عالم ہے ہر بام بنارس میں
رکھتے ہیں وہاں ہم بھی محبوب خلیل آسا
اسلام کا ہے جس سے اب نام بنارس میں
یہ شہر تو ہے معبد ہندو و مسلماں کا
ہر دل کی تمنا ہے انجام بنارس میں
انداز سمجھ کر کے اے فردؔ قدم رکھنا
ہر نقش کفِ پا ہے اب دام بنارس میں
- کتاب : Al-Mujeeb, Phulwari Sharif (Pg. 25)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.