Sufinama

میرے آقا میرے مرشد بیدمؔ علی جناب

حیرت شاہ وارثی

میرے آقا میرے مرشد بیدمؔ علی جناب

حیرت شاہ وارثی

MORE BYحیرت شاہ وارثی

    میرے آقا میرے مرشد بیدمؔ علی جناب

    در حقیقت آسمان وارثی کے آفتاب

    راز ہائے کن فکاں تھے آپ پر روشن تمام

    جلوۂ حق آپ کی حق بیں نظر میں بے نقاب

    کھولتا تھا باتوں باتوں ہی میں اسرار و رموز

    آپ کا طرز تکلم آپ کا طرز خطاب

    دم زدن میں ہائے وہ محفل کی محفل لٹ گئی

    آسماں تاریک ہے جب ہو نہ روشن آفتاب

    وارث مشکل کشا کے لاڈلے بہر رسول

    اپنے حیرتؔ پر نظر ہو پھر وہی حیرتؔ مآب

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے وارثیہ (Pg. 127)
    • مطبع : فائن بکس پرنٹرس (1993)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے