Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

چائے پینے کی یہ کیا چل گئی دنیا میں ہوا

حمد کاکوی

چائے پینے کی یہ کیا چل گئی دنیا میں ہوا

حمد کاکوی

MORE BYحمد کاکوی

    چائے پینے کی یہ کیا چل گئی دنیا میں ہوا

    کچھ عجب طرح کا یاروں کو پڑا ہے چسکا

    سحر و شام ہر اک گھر ہے اس کا چرچا

    بزم احباب میں اب دور ہے اس کا چلتا

    جا کے ملنے کو جس سے تو ہو اس کی دعوت

    اس کی خاطر سے بھی ہوجاتی ہے دل کو رغبت

    قابلِ دید سماور کا بھی ہے جوش و بہار

    آگ اور کوئلوں سے کرتے ہیں اس کو گلزار

    یہ جہاں گرم ہوا ہوگیا پانی تیار

    اس پہ سو کتلیوں کو کیجئے روزانہ نثار

    چائے دانوں میں اسی پانی کو چکھ ڈالتے ہیں

    پتیاں چائے کی کچھ تھوڑی ہی سی ڈالتے ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے