Sufinama

خداوندا یہ تیرے سادہ دل بندے کدھر جائیں

میکش اکبرآبادی

خداوندا یہ تیرے سادہ دل بندے کدھر جائیں

میکش اکبرآبادی

MORE BYمیکش اکبرآبادی

    خداوندا یہ تیرے سادہ دل بندے کدھر جائیں

    کہ بے دینی بھی اک فیشن ہے مذہب بھی ریا کاری

    بنے بیٹھے ہیں سب معبود اپنے اپنے حلقوں میں

    نمائش کا ہے تقویٰ اور تصنع کی ہے مے خواری

    ہیں کیفیات بھی مسٹر کی داخل آداب مجلس میں

    مثال گریۂ واعظ یہ ہنسنا بھی ہے مکاری

    ضروری جان کر روتا ہے بیٹا مرگ مادر پر

    مگر سمجھا ہے اس کو بھی محرم کی عزا داری

    ملی جمعیت خاطر بھی صوفی کو تو محفل میں

    گویا اپنی خلوت میں جو گایا بھی تو درباری

    مٹے جاتے ہیں باہم عاشق و معشوق الفت میں

    مگر اسٹیج پر جس طرح کرتے ہیں ادا کاری

    لئے پھرتا ہے شوق خودنمائی سر پہ شاعر کو

    ابھی چلنا نہیں سیکھا ہے یہ فرزند بے کاری

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے