Font by Mehr Nastaliq Web

کیوں پوچھ رہا ہے کوئی احسنؔ کے مشاغل

احسن مارہروی

کیوں پوچھ رہا ہے کوئی احسنؔ کے مشاغل

احسن مارہروی

MORE BYاحسن مارہروی

    کیوں پوچھ رہا ہے کوئی احسنؔ کے مشاغل

    کیا حسنِ عمل دفترِ عصیاں میں ملے گا

    اوقات ہیں بے ضابطہ حالات ہیں بے ربط

    ہر وقت وہ فکرِ غمِ دوراں میں ملے گا

    اس پر بھی ہے اصرار اگر تم کو توسن لو

    آوارہ دورنگی کے بیا باں میں ملے گا

    یا صبح کو ہوگا وہ مصلّیٰ پہ نمایاں

    یا خفتہ کسی گوشۂ پنہاں میں ملے گا

    جب تک نہ ڈھلے دوپہر اس وقت تک اس کو

    ڈھونڈو گے تو اطفال دبستاں میں ملے گا

    دیکھو گے اگر دو بجے سے چار بجے تک

    سویا ہوا بیٹھا ہوا ایواں میں ملے گا

    پھر چار بجے شام سے چھ سات بجے تک

    مشغول ملاقات عزیزاں میں ملے گا

    ہوگی پسِ مغرب جو تلاش اس کی تو اکثر

    پڑھتا ہوا کچھ بزم شبستاں میں ملے گا

    ہوگا انہیں اوقات میں جو وقت میسر

    سر گرم عمل شعر کے میداں میں ملے گا

    جب تابہ کمر زلف شب آئے گی اس کو

    پہلوئے سکوں خوابِ پریشاں میں ملے گا

    القصہ جو ہے آج یہاں محوِ تکلم

    لب بستہ وہ کل شہر خموشاں میں ملے گا

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش حصہ اول (Pg. 28)
    • Author : عرفان عباسی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے