وہ نہ آ سکا سمجھ میں
نہ سمجھ سکا نظر میں
ہے پردہ نشین لیکن
جلوہ نما ہے سب میں
ساقی کی نگاہوں میں
مرشد کی پناہوں میں
ملا کی کتابوں میں
پردوں میں حجابوں میں
ہر دکھ کی دوا میں بھی
ہر چپ کی صدا میں بھی
اس آب و ہوا میں بھی
اس ارض و سما میں بھی
مجذوب کی صحبت میں
عاشق کی محبت میں
ماں باپ کی صورت میں
اس مٹی کی مورت میں
موسیٰ کے عصا میں بھی
عیسیٰ کی شفا میں بھی
یحییٰ کی حیا میں بھی
یوسف کی ادا میں بھی
یونس کے وظیفے میں
نبیوں کے صحیفے میں
قرآن کے خزینے میں
مکے میں مدینے میں
زینب کی زباں میں بھی
اکبر کی اذاں میں بھی
حیدر کی ولا میں بھی
زہرا کی دعا میں بھی
عباس کے جذبے میں
شبیر کے سجدے میں
نعرۂ حیدری میں
نورِ محمدی میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.