ہے دل میں میرے باوجود بارہ امام کے
دلچسپ معلومات
در تعریف حضراتِ پنجتن پاک۔
ہے دل میں میرے باوجود بارہ امام کے
اور آرزو ہے ساقی کوثر کے جام کے
یہ بیت مجھ کو درد ہے ہر صبح و شام کی
تسبیح ہزار دانہ ہے اور ان کے نام کے
سمرن مجھے بھلی ہو یہ پنجتن کے نام کے
اول تو دل ہو صاف دوم جسم تابناک
سوم کہاؤن دونوں باں میں گنہ پے ناک
چوتھے عدو کا خیر سے ہو جاوے سینہ چاک
اور پانچویں میں ڈالوں مخالف کے سر پر خاک
سمرن مجھے بھلی ہے یہ پنجتن کے نام کے
تن ہے سو پاک صاف معطر ہو مثل پھول
ہو روح شاد دل نہ ہو میر کبھو ملول
دونوں جہاں میں خوش ہوں از خدمت رسول
روزہ نماز درود وظائف ہوں سب قبول
سمرن مجھے بھلی ہے یہ پنجتن کےنام کے
بھاگے چڑیل کانپ اٹھے بھوت اور پلید
ٹل جاویں دیو، چھپنے لگیں منکر و شدید
جن و پری ہوں دل سے مرے آب کر مرید
جیتا رہوں تو شاہ جو مر جاؤ تو شہید
سمرن مجھے بھلی ہے یہ پنجتن کےنام کے
نعرہ کروں جو حیدری ہل جاویں سب بہار
تھراویں چشم سار، ہلیں ڈر سے جھوٹے جھاڑ
گر خارجی ہوا دے مرے آگے مثل تاڑ
پگڑی کو اس کی پھینک کے داڑھی کو ہوں اکھاڑ
سمرن مجھے بھلی ہے یہ پنجتن کےنام کے
نظیرؔ اے دوستو عجب ہے بنا پنجتن کے نام
جس کے طفیل اتنے بر آتے ہیں سب کے کام
جو ہیں سو ہیں یہی ختم الخیر والسلام
اور میں جو ہوں نظیر تو کہتا ہوں صبح و شام
سمرن مجھے بھلی ہے یہ پنجتن کےنام کے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.