26 جنوری:چھبیس جنوری ہے قومی وقار کا دن
چھبیس جنوری ہے قومی وقار کا دن
تاریخ میں وطن کی صد افتخار کا دن
سوادھینتا کے حق میں ہے یہ نکھار کا دن
بھارت کے گلستاں میں جشن بہار کا دن
سب مل کے آج گائیں سجدے میں سرجھکائیں
عہدوفا کریں سب اس دن کو یوں منائیں
ہر شخص ہے برابر چھوٹا ہو یا بڑا ہو
اس سے غرض نہیں کچھ مذہب کسی کا کیا ہو
اک شرط ہے تو یہ ہے ہر شخص پارسا ہو
ہر دل وطن کے حق میں پیمانۂ وفا ہو
قائم ہوا وطن میں گن راج آج کے دن
سر پر وطن نے رکھا تھا تاج آج کے دن
اچھا ہو کیا کہ ہم سب خدمت کریں وطن کی
خشبو جہاں میں پھیلے پھولوں کی انجمن کی
آراستہ روش ہو ہر ایک اس چمن کی
ہر پھول اس چمن کا تصویر ہو پھبن کی
گاندھی کے نام لیوا ہم ہیں اگر حقیقی
نفرت نکال دینا دل سے ہے فرض صوفیؔ
- کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلداٹھارہویں (Pg. 203)
- Author : عرفان عباسی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.