جس نے بنائی دنیا ساری اس رب کا یہ کہنا ہے
جس نے بنائی دنیا ساری اس رب کا یہ کہنا ہے
خود بھی آگ سے بچنا ہے اور بچ کر سب کو بچانا ہے
بستی ساری کہہ لے مجھ کو کیسا یہ دیوانہ ہے
واعتصمو بحبل اللہ کا درس مجھے تو دینا ہے
عزت دولت شان و شوکت چھوڑ کے اک دن جانا ہے
چاہے تن من سب جل جائے اس کی رضا کو پانا ہے
پاؤں زمیں دھنس جانے سے پہلے یہ معلوم کرو
وقت کو علم کو مال کو تم کو کن کاموں میں لگانا ہے
روحیں بیکل ذہن پریشاں چیں سکوں سب غارت ہے
وہم وگماں کے شیش محل میں جینا بھی کوئی جینا ہے
اہلِ خرد کی دارو رسن سے کیسی نسبت کیسا جوڑ
حق کی خاطر دارورسن پہ تنہاؔ تم کو جانا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.