وہ دن کہاں ہیں یارب جب ہم بھی شادماں تھے
وہ دن کہاں ہیں یارب جب ہم بھی شادماں تھے
جب ہمنوا ہمارے یہ ارض وسماں تھے
رنگینی عدن سے معمور تھا گلستاں
نکہت فروش گل تھے اشجار گلفشاں تھے
تھیں عنبریں ہوائیں مخمور تھیں فضائیں
قطرات ابر رحمت سبزہ پہ درخشاں تھے
نہروں کا وہ ترنم موجوں کا وہ تراکم
اس زمزمہ پہ نازاں ہاں نغمۂ جناں تھے
صبحیں صباحت افزا شامیں تھیں عطر آرا
راتیں مہ منور دن شمس ذوفشاں تھے
- کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش حصہ اول (Pg. 89)
- Author : عرفان عباسی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.