سنتن جات نہ پوچھو نرگنیاں
سادھ بابھن ساپ چھتری سادھے جاتی بنیاں
سادھن ماں چھتیس کوم ہے ٹیڑھی تور پوچھنیاں
سادھے ناؤ سادھے دھوبی سادھ جاتی ہے بریاں
سادھن ماں ریداس سنت ہیں سپچ رشی سو بھنگیاں
ہندو ترک دوئی دین بنے ہیں کچھو نہیں پہچانیاں
اے نادانوں ! سنتوں کی ذات کیا پوچھتے ہو، (بھگوان کو ڈھونڈھنے والے) سادھو برہمن بھی ہیں اور چھتری بھی اور بنیے بھی۔ سادھو میں چھتیس ذاتیں اس کو تلاش کر رہی ہیں، تمہارا سوال کتنا احمقانہ ہے۔ نائی، دھوبی، بڑھئی سب ہی سادھو ہیں۔ انہیں میں سنت ریداس ہیں اور انہیں میں سُپچ رشی جنہیں لوگ بھنگی سمجھتے ہیں۔ خواہ مخواہ ہندو اور مسلمان دو مذہب بن گئے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ ان میں کوئی فرق نہیں ہے۔
(ترجمہ: سردار جعفری)
- کتاب : کبیر سمگر (Pg. 753)
- Author : کبیر
- مطبع : ہندی پرچارک پبلیکیشن پرائیویٹ لیمیٹید، وارانسی (2001)
- اشاعت : 5th
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.