در دل مسلم مقام مصطفیٰ است
در دل مسلم مقام مصطفیٰ است
آبروئے ما ز نام مصطفیٰ است
1. مسلمان کے دل میں مصطفیٰ کا مقام ہے، ہماری عزت و آبرو مصطفیٰ کے نام سے ہے۔
ہرکہ عشق مصطفیٰ سامانِ اوست
بحروبر در گوشۂ دامانِ اوست
2. جس کسی نے مصطفیٰ کے عشق کو اپنی زندگی کا سرمایہ بنالیا تو خشکی و تری (تمام چیزیں) اس کے گوشۂ داماں میں سمٹ آتی ہیں (یعنی عشق رسول کی بدولت اس کو اقتدار و تمکین فی الارض حاصل ہوتی ہے یا اس کے روحانی مقامات اس کو صاحب تصرف وکرامت بناتے ہیں)۔
طور موجے از غبارِ خانہ اش
کعبہ را بیت الحرم کا شانہ اش
3. (تجلی) طوران کے گھر یعنی مقام نبوت کے ایک ہلکے سے غبار کی حیثیت رکھتی ہے۔ بیت الحرم جس میں کعبہ ہے وہ تو ان کا شانہ (دولت کدہ) ہے (یعنی وہ تجلی ربّابنی جو آپ پر ہوتی رہی ہے، کوہ طور پر اس کا ایک معمولی نمونہ دکھایا گیا)۔
خاک یثرب از دو عالم خوشتر است
اے خنک شہرے کہ آنجا دلبر است
4. یثرب (مدینہ طیبہ ) کی خاک دونوں جہان سے بہتر ہے۔ اس لیے اے دوست کہ وہاں دلبر (حضرت رسالت مآب) آرام فرما ہیں۔
- کتاب : نغمات الانس فی مجالس القدس (Pg. 335)
- Author :شاہ ہلال احمد قادری
- مطبع : دارالاشاعت خانقاہ مجیبیہ (2016)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.