Font by Mehr Nastaliq Web

از شراب غوث اعظم گلشن و گل زار مست

فاضل دین

از شراب غوث اعظم گلشن و گل زار مست

فاضل دین

MORE BYفاضل دین

    از شراب غوث اعظم گلشن و گل زار مست

    شاخ مست و میوہ مست و برگ مست بار مست

    غوثِ اعظمؒ کی محبت و فیض کی شراب سے سارا گلشن اور گلزار سرشار ہے، شاخیں سرشار ہیں،برگ و ثمر مست ہیں، بلکہ پھلوں کا بوجھ بھی مست ہے۔

    از شراب شاہ جیلاں طالب دیدار مست

    سرمہ مست و چشم مست و نرگس بیمار مست

    شاہِ جیلان کی محبت کی شراب سے ان کے دیدار کے طالب سرشار ہیں،

    سرمہ سرشار ہے، آنکھیں مست ہیں، اور نرگس بیمار آنکھیں بھی سرشار ہیں۔

    بر لباس شاہ جیلانی بہ بیں مستی تمام

    جامہ مست و خرقہ مست و جبہ و دستار مست

    ذرا شاہِ جیلانی کے لباس پر نگاہ ڈالو، صرف مستی ہی مستی نظر آتی ہے، ان کا لباس و خرقہ مست ہے، ان کا جبہ اور ان کی دستار بھی خمارآلود ہے۔

    مرحبا محبوب سبحانی ز سر تا پائے اوست

    زلف مست و خال مست و طرہ و طرار مست

    مرحبا! محبوبِ سبحانی کی شان ہی نرالی ہے ان کے سر سے لے کر پاؤں تک ہر چیز مخمور ہے، ان کی زلفیں مست ہیں اور ان کا خال مست ہے، ان کی پیشانی پر جھولتی ہوئی لٹ مست ہے اور اس کی ہر ادا مستی میں ڈوبی ہوئی ہے۔

    مأخذ :
    • کتاب : نغمات سماع (Pg. 59)
    • مطبع : نورالحسن مودودی صابری (1936)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے