بمیرید بمیرید در ایں عشق بمیرید
دلچسپ معلومات
ترجمہ: نیہ شبدھ نپور، صفحہ 103، بلرام شکلا
بمیرید بمیرید در ایں عشق بمیرید
در ایں عشق چو مردید ہمہ روح پذیرید
مٹا دو خود کو! مٹا دو! اس عشق میں
اس عشق میں مر بھی جاؤ توہمیشہ زندہ رہو گے!
بمیرید بمیرید وزیں مرگ مترسید
کز ایں خاک برآیید سماوات بگیرید
مٹا دو خود کو! مٹا دو! ایسے مرنے سے بالکل نہ ڈرو کیونکہ اس طرح
مرنے سے تم اس مٹی سے اٹھ کر آسمانوں تک جاسکو گے۔
بمیرید بمیرید وزیں نفس ببرید
کہ ایں نفس چو بندست و شما ہمچو اسیرید
مٹا دو خود کو! مٹا دو! اور اس ہوس سے چھٹکارا حاصل کرلو
کیونکہ یہ ہوس ایک بندش کی طرح ہے جس میں تم قیدی ہو۔
یکی تیشہ بگیرید پئے حفرهٔ زنداں
چو زنداں بشکستید ہمہ شاه و امیرید
اس قید خانے سیندھ مانے کے لیے ایک پھاوڑہ اٹھالو
اگر تم نے یہ قید خانہ توڑ ڈالا تو سمجھ لوکہ شاہوں کے شاہ بن گئے۔
بمیرید بمیرید بہ پیش شہ زیبا
بر شاہ چو مردید ہمہ شاه و شہیرید
مٹا دو خود کو! مٹا دو! اس حسن شہنشاہ کے سامنے
اگر شہنشاہ کے بانہوں میں مر گئے تو مکمل شہنشاہ بن جاؤ گے۔
بمیرید بمیرید وزیں ابر بر آیید
چو زیں ابر برآیید ہمہ بدر منیرید
مٹا دو خود کو! مٹا دو! اور اس گھنے بادل سےباہر نکل آؤ
جیسے ہی تو اس بادل سے باہر آئےگا تو ایک مکمل چاند بن جائےگا۔
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.