چو خامہ گر زباں را تر نمایم
چو خامہ گر زباں را تر نمایم
سخن از عالم دیگر نمایم
قلم کی طرح میں اپنی زبان کو تر رکھوں
ایک دوسری دنیا کی گفتگو کروں
برنگ شمع می سوزم سراپا
ز سوز دل گر اندک سر نمایم
میں سراپا شمع کی طرح جل پڑوں
اگر سوزِ دل سے ذرا سر اٹھاؤں
خدا را بندہ ام آخر پرستش
ترا تاکے بت کافر نمایم
میں تو خدا کا بندہ ہوں
اے بتِ کافر میں تمہاری پرستش کب تک کروں
کنوں خواہم کہ پیچم دفتر ہجر
حدیث وصل را از بر نمایم
اب چاہتاہوں کہ ہجر کا دفتر سمیٹ لوں
اور وصل کی بات ازبر کرلوں
مہوس نیستم لیکن توانم
مس قلبی کہ دارم زر نمایم
میں کیمیا گر نہیں ہوں
لیکن کھوٹے سکے کو سونا بنا سکتا ہوں
دل بے تاب را مانند سیماب
چناں سوزم کہ خاکستر نمایم
اے درد سیماب کی طرح میں بیتاب دل کو
جل جل کر خاکستر کر دوں گا
ندارد دردؔ کس پروائے حالم
چرا بیہودہ شور و شر نمایم
دردؔ میری پرواہ کسی کو بھی نہیں ہے
میں کیوں بیکار شور شرابا کروں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.