دل برد ز من چشم سیاہے بہ نگاہے
دل برد ز من چشم سیاہے بہ نگاہے
تاراج و تبہ کرد سپاہے بہ نگاہے
اس سیاہ چشم نے ایک ہی نگاہ میں میرا دل چرا لیا، اور ایک ہی نظر میں میری پوری سپاہ کو تاراج و برباد کر دیا۔
یا رب دل و دینے کہ مرا بود ز کف برد
جادو نظرے سحر نگاہے بہ نگاہے
اے خدا! میرا دل اور میرا دین جو میرے پاس تھا سب مجھ سے، اس کی جادو بھری سحر انگیز نگاہ نے ایک ہی نظر میں لوٹ لیا۔
آں دلبر ہرجائی من شکر خدا را
بہ نواخت مرا بر سر راہے بہ نگاہے
خدا کا شکر ہے کہ میرے اس لا پرواہ محبوب نے راہ چلتے ایک ہی نگاہ سے مجھ کو نواز دیا ہے ۔
خواہم ز خدا راہ خود آنجا کہ دگر نیست
جز درگہ او جائے پناہے بہ نگاہے
خدا سے میری یہی خواہش اور دعا ہے کہ میری راہ وہی ہو، جہاں اس کے در کے سوا کوئی پناہ نہ ہو اور اس کی ایک نگاہ ہی میری پناہ بن جائے۔
- کتاب : نغمات سماع (Pg. 424)
- مطبع : نورالحسن مودودی صابری (1935)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.