اے سراپائے وجود تو خوش و نام تو خوش
اے سراپائے وجود تو خوش و نام تو خوش
روز تو خوش شب خوش و صبح تو خوش شام تو خوش
1. اے وہ کہ تیرا سراپائے وجود اچھا، اور ترا نام اچھا، تیرے دن اچھے، تیری رات اچھی، تیری صبح اور شام اچھی۔
ہم دلم ہم دیدہ وہم سینہ ام جائے تو ہست
کوئے تو خوش راہ تو خوش در خوش و بام تو خوش
2. میرے دل میں بھی میرے دیدہ و سینہ میں بھی تیری جگہ ہے۔تیری گلی اچھی، تیری راہ اچھی اور تیرے در وبام اچھے ہیں۔
جام بلوریں مئے گلگوں حنائی دست تو
ساقیا دست تو خوش صہبا خوش و جام تو خوش
3. شیشے کا جام، گلابی رنگ کی شراب، اور تیرے حنائی ہاتھ، ساقی! تیرا ہاتھ اچھا، شراب اچھی اور تیرا جام اچھا ہے۔
حسن انجام از رخت شد انتظام حسن را
اے کہ آغازت خوش وہم حسن انجام تو خوش
4. حسن کے انتظام و اہتمام کی تکمیل تیرے رخ روشن سے ہے۔ تیرا آغاز اچھا اور تیرا حسن انجام بھی اچھا ہے۔
جز لب لعلت کہ سازد فردؔ ما را کامیاب
اے سراپایت خوش و خویت خوش و کام تو خوش
5. تیرے لب لعل کے سوا کون سی چیز اے فرد! ہماری کامیابی کی ضامن ہوسکتی ہے؟ تیرا سراپا اچھا، تیری ادا اچھی اور تیرا مقصد اچھا ہے۔
- کتاب : نغمات الانس فی مجالس القدس (Pg. 223)
- Author :شاہ ہلال احمد قادری
- مطبع : دارالاشاعت خانقاہ مجیبیہ (2016)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.