در بزمش اے صبا خبر عشق من بگو
در بزمش اے صبا خبر عشق من بگو
پیغام عندلیب بطرف چمن بگو
1. اس محبوب کی بزم میں اے صبا! میرے عشق کی خبر دے دے، بلبل کا پیغام چمن کی طرف پہنچادے (یعنی میں اس چمن کا بلبل ہوں)۔
عمرے گذشت تا زدل آوارہ ام ہنوز
با شہریار دل ز غریب الوطن بگو
2. آوارگی دل میں ایک عمر گذر گئی۔ اس شہریار دل (رسول اللہ ) سے اس غریب الوطن کی بات بتادے۔
ویس ترا قرن نہ بود ساز گار دل
با خواجۂ مدینہ ہوائے یمن بگو
3. آپ کے اویس کے لئے قرن (یمن کا ایک قریہ) ساز گار دل نہیں ہے۔ خواجۂ مدینہ سے فضائے یمن کی بات بتادے (آپ کے عشاق جہاں ہیں، وہ جگہ گویا قرن ہے، اور اب قرن میں جی نہیں لگتا ہے۔ خواجۂ مدینہ تک یمن کی بات پہنچ جائے۔ حضرت فرد نے گویا پھلواری کو قرن قراردیا ہے اور اپنے عشق رسول کی خبر مدینہ تک پہنچانے کی بات کی ہے۔ کنایۃ ً خود کو اویس قرنی کی جگہ رکھا ہے۔ا ویس سے وہ خود کو مراد لیتے ہیں)۔
- کتاب : نغمات الانس فی مجالس القدس (Pg. 278)
- Author :شاہ ہلال احمد قادری
- مطبع : دارالاشاعت خانقاہ مجیبیہ (2016)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.