Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

برد ایماں بہ گروروئے رسول عربی

فرد پھلواروی

برد ایماں بہ گروروئے رسول عربی

فرد پھلواروی

برد ایماں بہ گروروئے رسول عربی

سروسودائے من و ہوئے رسول عربی

1. رسول عربی کے چہرۂ مبارک (کی زیارت) نے میرا ایمان گروی کرلیا، اب میں ہوں اور رسول عربی کی یاد، اور سر میں ان کے عشق کا سودا ہے۔

دولت صبح ازل روئے رسول عربی

رونق شام ابد موئے رسول عربی

2. رسول عربی کا روئے منور، صبح ازل کی دولت ہے اور شام ابد کی رونق آنحضور کا موئے مبارک ہے (یعنی اس کی سیاہی کو شام ابد سے مناسبت ہے)۔

تا بگوش است مرا حلقہ ز تار زلفش

من و ایں سلسلۂ موئے رسول عربی

3. رسول عربی کے تارزلف کا حلقہ جب سے میرے کان میں ہے، میں ہوں اور رسول عربی کے موئے شریف کی زنجیر ہے۔

زاہداں را بود از تکیہ بزور طاعت

نازشم ہست بہ بازوئے رسول عربی

4. زاہدوں کو اگر اپنے زور طاعت پر تکیہ (بھروسہ) ہے تو مجھ کو بازوئے رسول عربی پر ناز ہے (یعنی ان کے قوت بازو پر قوت بازو سے شفاعت بھی مراد ہوسکتی ہے)۔

قمری سرو نیم فردؔ کہ باشم درباغ

عاشقم بر قد دلجوئے رسول عربی

5. میں کیس سرو کا قمری نہیں ہوں اے فرد کہ باغ میں رہوں، میں تو رسول عربی کے قد دلجو پر عاشق ہوں۔

مأخذ :
  • کتاب : نغمات الانس فی مجالس القدس (Pg. 311)
  • Author :شاہ ہلال احمد قادری
  • مطبع : دارالاشاعت خانقاہ مجیبیہ (2016)
  • اشاعت : First

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY
بولیے