خوشتر ز عیش و صحبت باغ و بہار چیست
ساقی کجا ست گو سببِ انتظار چیست
صحبت اور باغ و بہار کے عیش سے زیادہ بہتر کیا چیز ہے؟
ساقی کہاں ہے، کہہ دو انتظار کا کیا سبب ہے؟
معنے آبِ زندگی و روضۂ ارم
جز طرفِ جوئبار و می خوشگوار چیست
آبِ حیات، اور جنت کے باغ کی حقیقت
نہر کے کنارے اور خوشگوار شراب کے سوا کیا ہے؟
راز درونِ پردۂ ز ندانِ مست پرس
اے مدعی نزاع تو با پردہ دار چیست
پردے کے اندر کے راز، مست رندوں سے دریافت کر
اے مدعی پردہ دار سے تیرا جھگڑا کیا ہے؟
سہو و خطائے بندہ چوگیرند اعتبار
معنے عفو و رحمتِ پروردگار چیست
بھول چوک، اور بندہ کی غلطی بھی جب معتبر ہو
تو اللہ کی عفو، اور رحمت کے معنی کیا ہیں؟
زاہد شرابِ کوثر و حافظؔ پیالہ خواست
تا درمیانہ خواستۂ کردگار چیست
زاہد نے کوثر کی شراب، اور حافظ نے پیالہ مانگا
دیکھیے دونوں میں خدا کا پسندیدہ کیا ہے؟
- کتاب : دیوان حافظ (Pg. 68)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.