حسن نبوی بنگر در طلعت مولانا
حسن نبوی بنگر در طلعت مولانا
ہم خصلت و خوئے او در خصلت مولانا
1. حضرت مولانا (سید وارث رسول نما) کے چہرۂ زیبا میں حسن نبوی ﷺ کا مشاہدہ کرو، حضرت مولانا کے اخلاق وخصائل رسول اکرمﷺ کے اخلاق وخصائل کا پر تو ہیں۔
انوار جمال او خواہی کہ عیاں بینی
اے دیدہ تماشا کن در صورت مولانا
2. انوار جمال حق اگر عیاں دیکھنا چاہتے ہو، حضرت مولانا کی صورت میں دیکھو۔
حق جلوہ نما بینی حقا کہ بہ ہر شانے
در صورت مولانا در سیرت مولانا
3. سچ یہ ہے کہ حضرت مولانا کی صورت میں اور حضرت مولانا کی سیرت میں، ہر شان میں حق کو جلوہ نما دیکھوگے۔
حق جلوہ طراز آید در چشم محمد بیں
روزے کہ نقاب افتد از طلعت مولانا
4. نبیﷺ کی زیارت کرنے والے کی آنکھوں میں حق تعالیٰ کے انوار نمایاں ہوں گے۔ جس دن مولانا کے چہرے سے نقاب اٹھے گا (یعنی اس دن حضرت مولانا کی آنکھوں میں انوارِ حق عیاں ہوں گے کیونکہ ان کی نگاہ رسول اللہ کو دیکھنے والی نگاہ ہے۔ یعنی جمال محمدی کو دیکھنے والی)۔
اے بخت رسا روزے از دیدۂ سر بینی
نومید مشو ہر گز از رحمت مولانا
5. اے بخت رسا (خوش نصیبی حاصل کرنے والے) کسی دن سر کی آنکھوں سے یعنی جاگتی آنکھوں سے) تو نبیﷺ کا جمال دیکھے۔ (یا حضرت مولانا کی زیارت کرے گا۔ یہ مفہوم بھی ہوسکتا ہے) حضرت مولانا کی شفقت ورحت سے مایوس نہ ہو۔
جمعند تہی دستاں با کاسہ تہی بردر
محروم مگردانی یا حضرت مولانا
6. تہی دست لوگ ہاتھوں میں خالی کاسۂ سوال لئے جمع ہیں، اے حضرت مولانا ان لوگوں کو محروم نہ پھیرئے۔
خواہی کہ بر آید گر کام دولت اے نیرؔ
مردانہ کمر بندی در خدمت مولانا
7. نیر! اگر تو چاہتا ہے کہ تیرے دل کے کام برآئیں، تو حضرت مولانا کی خدمت پر مردانہ وار کمر کس لے۔
- کتاب : نغمات الانس فی مجالس القدس (Pg. 146)
- Author :شاہ ہلال احمد قادری
- مطبع : دارالاشاعت خانقاہ مجیبیہ (2016)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.