Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

ہمچو مجنوں عاشق شوریدہ ام

شیدا وارثی

ہمچو مجنوں عاشق شوریدہ ام

شیدا وارثی

MORE BYشیدا وارثی

    ہمچو مجنوں عاشق شوریدہ ام

    عشق نام وارث خود می کنم

    مجنوں کی طرح میں پریشان عاشق ہوں

    اپنے وارث کے نام سے عشق کرتا ہوں

    کیست وارث آنکہ ہم نام خدا

    مظہر حق وارث مشکل کشا

    وارث کون ہے، وہ خدا کا ہمنام ہے

    وہ مظہرِ حق اور مشکل کشا کا وارث ہیں

    مرد میدان دلا فرد فرید

    شمع بزم عین وحدت محو دید

    وہ یکتائے روزگار مردِ میداں ہیں

    وہ بزمِ وحدت کی شمع کی دید میں محو ہیں

    معنیٔ آیات رب العالمین

    دستگیر خلق و خیر الوارثین

    وہ رب العالمین کی آیتوں کے معنی ہیں

    وہ مخلوق کے دستگیر اور خیرالوارثین ہیں

    قیس را وحشت دہد صحرائے من

    من دگر ہستم دگر لیلائے من

    ہمارے صحرا سے قیس کو بھی وحشت ہوتی ہے

    میں اور ہوں اور میری لیلیٰ اور ہے

    مشق من حاشا پئے تسکین نیست

    ایں علاج خاطر غمگین نیست

    میری مشاقی ہرگز تسکین کے لیے نہیں ہے

    یہ غمگین دل کا علاج نہیں ہے

    جامۂ ہستی شود تا چاک چاک

    باز گویم جان من روحی فداک

    ہستی کا جامہ چاک چاک ہو جائے

    اس لیے میں باربار کہتا ہوں کہ میری جان تم پر فدا

    زیں تمنا خامہ را برداشتم

    اللہ اللہ مشق نامش می کنم

    میں نے اسی آرزو میں قلم اٹھایا

    اللہ اللہ میں اس کے نام کی مشق کرتا ہوں

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے وارثیہ (Pg. 62)
    • مطبع : فائن بکس پرنٹرس (1993)
    • اشاعت : First

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے