یا محمدؐ بمن بے سرو ساماں مددے
قبلۂ دیں مددے کعبۂ ایماں مددے
یا محمد میں بے سر و ساماں ہوں، بے گھر و مفلس ہوں میری مدد فرمائیں اے قبلۂ دین مدد فرمائیں اے کعبۂ ایماں مدد فرمائیں۔
لیس لی غیرک یا سید مکی مدنی
سویم افگن نظرے بر من حیراں مددے
اے سید مکی مدنی آپ کے بغیر میرا کوئی نہیں، مجھ حیران و پریشان حال پر اک نظر کرم فرما کر میری مدد فرمائیں۔
عاصیم پر گناہم سخت غریبی دارم
لطف فرما کہ غریبی با غریباں مددے
عاصی ہوں، گناہوں سے بھرا ہوا ہوں نہایت مفلس و بے ٹھکانہ ہوں، آپ لطف و کرم فرمائیں، مفلسی ہے، آپ ہی مفلسوں کے مددگار ہیں۔
ما گدایم تو سلطان دو عالم شدہ ای
شاہ شاہاں مددے شاہ گدایاں مددے
ہم گدا گر ہیں اور آپ سلطانِ دو عالم ہیں، اے بادشاہوں کے بادشاہ مدد فرمائیں، اے گداگروں کے بادشاہ/سہارے مدد فرمائیں۔
بار عصیاں بسرش آمدہ جامیؔ بدرت
یا رسول عربی شافع عصیاں مددے
جامیؔ آپ کے درِ پاک پر سر پہ گناہوں کا بوجھ لیے حاضر ہے، اے رسول عربی! اے شفیع المذنبین مدد فرمائیں۔
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.