صباحے دلربائے مرحبائے
صباحے دلربائے مرحبائے
مبارک مطلعے میموں لقائے
کتنا خوبصورت محبوب ہے
اس کا چہرہ اور اس سے ملاقات خوش قسمتی ہے
لب میگون اویارب چہ لعلے است
کہ ہر دم میچکد ازوے صفائے
اے خدا اس کی شرابی آنکھیں ہیں یا موتی
اس سے ہر وقت پاکیزگی ہی ٹپکتی ہے
اگر تو پند گوئی نیک خواہی
مزید درد مارا کن صفائے
اگر تو مجھے نصیحت کرے گا تو میرا بھلا کرے گا
مگر سچ تو یہ ہے کہ تو میرے درد کا علاج کر
بخواں الحمد وبر دل زن بفرما
مباد ا درد ایں دل را دوائے
الحمد (قرآن کی آیت) پڑھ کر مجھ پر دم کر
شاید درددل کا علاج ہو جائے
ہمیشہ بودہ ام معشوق خوباں
کنوں عاشق شدم دیدم بلائے
میں ہمیشہ حسینوں کا معشوق رہا ہوں
اب عاشق بن کر مصیبتوں میں پھنسا ہوں
ہما رہ نالۂ از درد ہجراں
وصالش رانمی یابم بقائے
مسلسل درد جدائی سے میں اس کے
وصال تک زندہ نہیں رہوں گا
بہ یک بوسہ دوصدجاں می فروشم
عزیزاں را یگان است بے بہائے
ایک بوسہ کے لیے میں دو سو جانیں بیچ ڈالوں
میرے دوست کےبغیر یہ بیکار چیز ہے
نمی خواہد خداوندا محمد
کہ بیند عشق خود را انتہائے
اے خدا محمد اپنے عشق کو
انتہا کی منزل تک دیکھنا نہیں چاہتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.