Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

بیاساقی بدہ پُر کردہ جامے

خواجہ بندہ نواز گیسو دراز

بیاساقی بدہ پُر کردہ جامے

خواجہ بندہ نواز گیسو دراز

MORE BYخواجہ بندہ نواز گیسو دراز

    بیاساقی بدہ پُر کردہ جامے

    مگو زنہار حلے را حرامے

    ساقی آ اور جام بھر کر مجھے دے

    جو چیز حلال ہے اسے کبھی بھی حرام مت کہہ

    براقے ہمبچوں برقے را مکن زیں

    منہ برسر فلاحے را لگامے

    تیز رفتار براق (نورانی گھوڑا) پر زین مت ڈال

    اس کے منہ پر لگام مت ڈال

    ندارم منزلے از خویشتن دور

    بپائے خویش رانم یک دو گامے

    خود سے دور میری کوئی منزل نہیں

    میں اپنے پاؤں سے ایک دو قدم چل رہا ہوں

    بیک گامے گذارم ہستی جاں

    بدیگر گام گوید حق سلامے

    ایک قدم پر میں اپنی جان کی ہستی نچھاور کر دوں گا

    دوسرے قدم پر مجھے خدا کا سلام آئے گا

    کجا جبرئیل تا سوزد ز تابش

    کجا عرش است تا سازیم با مے

    جبریل کہاں ہیں کہ اس کی آگ میں جلیں

    آسمان کہاں ہے کہ ہم وہاں اپنا محل بنائیں

    صباحے یا مسائے نیست با ما

    نشاید صبح ایجا نیست شامے

    صبح ہو یا شام کوئی بھی میرے ساتھ نہیں

    یہاں کسی صبح وشام کی ضرورت بھی نہیں

    نہ من زنار بے تسبیح سازم

    نہ ام خواجہ نہ من ہستم غلامے

    میں تسبیح کے بنا جنیؤ نہیں بناتا

    نہ تو میں خواجہ ہوں، اور نہ ہی میں غلام ہوں

    من اویم او من و لیکن بہ کونین

    ہمیں مرغے است نے دانہ نہ دامے

    میں وہ ہوں، اور وہ میں، لیکن دنیا میں یہ ایک ایسا پرندہ ہے

    جسکے لیے نہ کوئی دانہ ہے اور نہ کوئی جال

    محمد رفت از خود وہ دریغا

    ازو باقی نہ ماندہ جز کہ نامے

    محمدؔ اپنے ہوش اور حواس میں نہیں ہے

    افسوس کہ اس کے نام کے سوا اور کچھ نہیں رہا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے