بہر دم حضوری خدا خوشتر ست
بہر دم حضوری خدا خوشتر ست
بحکم الٰہی رضا خوشتر است
ہر پل خدا کی عبادت و ریاضت میں مصروف رہنا ہی بہتر ہے اور خدا کی رضا پر سر تسلیم خم کرنا ہی بہتر ہے۔
دما دم بزن تیغ لا نفس را
بریں نفس شیطان غذا خوشتر است
نفس امارہ کو ہمیشہ قابو میں رکھو کیوں کہ اس کی اطاعت اور شیطانی عمل سے دوری میں ہی فلاح و بہبود مضمر ہے۔
بیاد خدا باش ہردم حضور
حضوری خدا را لقا خوشتر است
دل کو ہر پل خدا کی یاد سے آباد رکھو کیوں کہ خدا کی عبادت و ریاضت ہی احسن ترین عمل ہے۔
غنیمت شمر فرصت وقت یار
کہ عجز و نیاز و دعا خوشتر است
دوست کی صحبت کا جو لمحہ بھی میسر آ جائے اسے غنیمت جان، اس مختصر فرصت میں عجز و نیاز اور دعا ہی بہترین عمل ہے۔
اگر دسترس باشدت اے عزیز
حوائج فقیراں روا خوشتر است
اے دوست! اگر حالات اجازت دیں تو ناداروں اور محتاجوں کی ضرورتوں کو پورا کرنا ہی پسندیدہ ترین فعل ہے۔
یکی دم باخلاص آور بدست
کہ اخلاص از گنجہا خوشتر است
اگر ایک لمحہ کے لیے بھی خلوص و اخلاص کی دولت ہاتھ آ جائے تو اس سے بھرپور استفادہ کرو کیوں کہ یہ دولت تمام دنیاوی خزانوں سے بہتر ہے۔
بجان و دل اندر رہ حق شتاب
کہ در شوق حق نالہا خوشتر است
حق کی راہ پر دل و جان سے گامزن ہو جاؤ اور اس راہ میں نالہ و زاری بہت پسندیدہ عمل ہے۔
فنا در فنا شو بشادی خدا
پس آنکہ بقا در بقا خوشتر است
خدا کی رضا و خوشنودی کے لیے خود کو فنا کردو اس کے بعد ہی ابدی و دائمی زندگی کا حصول ممکن ہے اور یہی زندگی ہی بہتر و برتر زندگی ہے۔
بدہ جان جاناں چو عثمانؔ شتاب
زلذات عالم رہا خوشتر است
محبوب کی خاطر عثمانؔ کی طرح جانثاری و فدا کاری میں عجلت کا مظاہرہ کرو کیوں کہ یہ عمل جہاں کی تمام لذتوں سے بہتر ہے۔
- کتاب : دیوان لعل شہباز قلندر (Pg. 192)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.