Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

چشم نرگس قد سرو ورخ زیبا ہمہ اوست

محی پھلواروی

چشم نرگس قد سرو ورخ زیبا ہمہ اوست

محی پھلواروی

MORE BYمحی پھلواروی

    بلبل و گل چمن و عاشق و جاناں ہمہ اوست

    جام و مینائے مئے و ساقی ورنداں ہمہ اوست

    1. بلبل و گل ، چمن اور عاشق و معشوق، سب وہی ہے، جام و مینا، ساقی ورنداں، سب وہی ہے۔

    چشم نرگس قد سرو ورخ زیبا ہمہ اوست

    زلف مشکیں ہمہ او کاکل پیچاں ہمہ اوست

    2. نرگسی آنکھیں، قد بلند اور رخسار کی زیبائی، سب وہی ہے، زلف مشکیں وہی اور کاکل پیچاں وہی ہے۔

    عشق و ہم عاشق و معشوق و وصال و ہجراں

    سوز عاشق ہمہ او عشوۂ جاناں ہمہ اوست

    3. عشق اور عاشق و معشوق اور وصال و ہجر، سوز عاشق، سب وہی اور معشوق کا ناز بھی وہی ہے۔

    وجد وہم کیفیت و صاحب وجد و مجلس ساز

    مطرب ہمہ او نغمۂ والحاں ہمہ اوست

    4. وجد ،کیفیت، صاحب وجد اور مجلس وجد، ساز و مطرب (قوال) سب وہی اور نغمہ بھی وہی ہے۔

    فرد وہم نصر ولی بدر تمام و محیؔ

    مہ تاباں ہمہ او مہر درخشاں ہمہ اوست

    5. فرد، نصر ولی، بدر تمام (کامل) اور محی، مہ تاباں وہی اور مہر درخشاں بھی وہی ہے (یہ وحدۃ الوجود کے اشعار ہیں۔ وحدۃ الوجود، ارباب تصوف کا ایک خاص نظریہ ہے۔ ان سطور میں اس کی تشریح کی گنجائش نہیں ہے)۔

    مأخذ :
    • کتاب : نغمات الانس فی مجالس القدس (Pg. 171)
    • Author : شاہ ہلال احمد قادری
    • مطبع : دارالاشاعت خانقاہ مجیبیہ (2016)
    • اشاعت : First

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے