Sufinama

یا نبی اللہ السلام علیک

جامی

یا نبی اللہ السلام علیک

جامی

MORE BYجامی

    یا نبی اللہ السلام علیک

    انما الفوز و الفلاح لدیک

    1. اے نبی اللہ! آپ پر سلام ہو بیشک فلاح و کامیابی آپ ہی کے لئے ہے یا آپ ہی کے پاس ہے۔

    بہ سلام آمدم جوابم دہ

    مرہمے بر دل خرابم نہ

    2. سلام کے لئے حاضر ہوا ہوں، جواب عنایت ہو۔ (جواب سلام سے) دل پر مرہم رکھیے۔

    بس بود جاہ و احترام مرا

    یک علیک از تو صد سلام مرا

    3. میری عزت و سربلندی کے لئے بہت کافی ہے کہ میرے سینکڑوں سلام کے جواب میں آپ کی طرف سے ایک بار (صدائے) عیلک ہو (یعنی رسول اللہ ہمارے سینکڑوں سلام کے جواب میں ایک بار بھی وعلیکم السلام فرما دیں تو یہ ہمارے لئے بے حد عزت وسرفرازی کی بات ہے۔ اللھم شرفنا بھذا)۔

    زاری من شنو تکلم کن

    گریۂ من نگر تبسم کن

    4. میر آہ وزاری سنئے اور گفتگو فرمایئے۔ میرے گریہ کو دیکھئے اور تبسم فرمایئے۔

    لب بجنباں پئے شفاعت من

    منگر برگناہ و طاعت من

    5. میری شفاعت کے واسطے اپنے لب کو حرکت دیجئے۔ میرے گناہ اور طاعت کو نہ دیکھئے (یعنی میرے استحقاق کو نہ دیکھئے، اپنے غایت کرم سے توجہ فرمائیے)۔

    مأخذ :
    • کتاب : نغمات الانس فی مجالس القدس (Pg. 333)
    • Author :شاہ ہلال احمد قادری
    • مطبع : دارالاشاعت خانقاہ مجیبیہ (2016)
    • اشاعت : First

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے