میان حق و خلق ذات محمد
میان حق و خلق ذات محمد
چو در لفظ اللہ حرف مشدد
1. خدا اور مخلوق کے درمیان محمد کی ذات گرامی ایسی ہے جیسے لفظ اللہ میں حرف مشدد (یعنی لام)۔
بمعراج تو اے رسول مکرم
شدہ فرش راہ تو عرش ممجد
2. آپ کی معراج سے اے رسول مکرم ! عرش عظیم بھی آپ کے لئے فرش راہ ہوگیا۔
بدرگاہ تو اولیا اہل خدمت
ہمہ خادمان تو قطب مفرد
3. اولیا اللہ آپ کی بارگاہ عالی کے خدمت گار ہیں ، آپ کےخدام سبھی اقطاب ممتاز و برگزیدہ ہیں۔
نہ صبریکہ بے تو تواں زندہ ماندن
نہ دستیکہ ایں رشتۂ جاں ببرد
4. آپ کے بغیر (آپ کی محبت اور آپ سے تعلق کے بغیر) زندہ رہنا ممکن نہیں اور نہ یہ ممکن ہے کہ اس زندگی کی ڈور ٹوٹ جائے (یعنی آپ کے فراق میں اس عاشق زار کی یہ حالت ہے کہ نہ زندہ رہنا ممکن ہے اور نہ مرنا۔
من آں طوطی خوش مقالیم اے نصرؔ
کہ ہر لحظہ خوانیم بے عد و بے حد
5. میں طوطی خوش مقال ہوں اے نصر! کہ ہر لحظہ بے حد اور بے شمار پڑھتا ہوں محمدمحمد محمد محمد۔
محمد محمد محمد محمد
محمد محمد محمد محمد
- کتاب : نغمات الانس فی مجالس القدس (Pg. 204)
- Author : شاہ ہلال احمد قادری
- مطبع : دارالاشاعت خانقاہ مجیبیہ (2016)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.