تو بے مثالی بحسن صورت عدیم مثلی بخلق و رحمت
تو بے مثالی بحسن صورت عدیم مثلی بخلق و رحمت
کہ بر تو ختم است اے پیمبر جمال صورت جمیل سیرت
1. آپ حسن صورت میں بے مثال اور خلق و رحمت میں بے نظیر ہیں، کیونکہ جمال صورت اور جمیل سیرت آپ پر ختم ہے۔
زجملہ خوباں کسے نماند بحسن و خوبی ترا بہ و صفے
امام مرسل رسول رحمت یگانہ عالم بہ لطف و شفقت
2. خوباں یعنی حسن صورت اور حسن سیرت کے جامع تمام لوگوں سے ممکن نہیں کہ کسی وصف میں آپ کی برابری کر سکیں، آپ امام مرسل ہیں، رسول رحمت ہیں اور لطف وشفقت میں تمام عالم میں بے مثال و ممتاز ہیں۔
تو پاکبازی نمی پسندی کہ عیبناکے بہ بزمت آید
اگر چہ سوزد زاشتیاقت چومن اسیر بہ درد فرقت
3. اے سرکارِ دوعالم آپ اتنے پاکباز ہیں کہ اپنی مجلس میں کسی عیب والے کو پسند نہیں کرتے، اگر چہ آپ کے شوقِ زیارت میں مجھ جیسا درد فرقت کا اسیر جلتا رہے۔
بہ وجود و لطفت عجب نباشد کہ تو رسول کریم ہستی
طفیل مہر و کرم کہ داری بہ نعمتیؔ کن تمام نعمت
4. آپ کے لطف وسخاوت میں تعجب نہیں ، کیونکہ آپ رسول کریم ہیں، اس مہرو کرم کے صدقے میں جس کے آپ حامل ہیں، نعمتی پر بھی نعمت تمام فرمایئے۔
- کتاب : نغمات الانس فی مجالس القدس (Pg. 166)
- Author :شاہ ہلال احمد قادری
- مطبع : دارالاشاعت خانقاہ مجیبیہ (2016)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.