Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

حاکم ملک کرامت خادم شرع متیں

نعمتی پھلواروی

حاکم ملک کرامت خادم شرع متیں

نعمتی پھلواروی

MORE BYنعمتی پھلواروی

    حاکم ملک کرامت خادم شرع متیں

    بادشاہ دو جہاں سلطان تاج العارفیں

    1. ملک کرامت کے حاکم شرع متین کے خادم، بادشاہ دو جہاں سلطان تاج العارفین ہیں (دو جہاں کی بادشاہت ایک تمثیل کے طور پر ہے کہ دونوں جہان دنیا و آخرت میں ان کوقبولت حاصل ہے جو بادشاہوں کو رعایا کے درمیان حاصل ہوتی ہے)۔

    از مزار پاک تو عالم ہمہ شد فیضیاب

    ایں غرابت ر اببیں من تشنہ ام ساحل قریں

    2. آپ کے مزار پاک سے ایک دنیا فیضاب ہور ہی ہے۔ یہ عجیب بات ہے کہ ساحل کے قرب رہ کر میں پیاسا ہوں (مزار سے فیضاب ہونے کی طرف اشارہ ہے۔ ایک واقعہ ہے کہ حضرت رسول اللہ نے خواب میں مخدوم پیر مجیب اللہ قدس سرہ سے فرمایا تھا: جو تمہاری قدم بوسی کرے گا اس کی مغفرت ہوگی اور بعد وفات جو تمہاری قبر کو قدم بوسی کی نیت سے بوسہ دے گا اس کی مغفرت ہوگی)۔

    از پئے قطبِ بنارس رحم کن بر نعمتیؔ

    و ز برائے خواجۂ محبوب رب العالمیں

    3. قطب بنارس (حضرت رسول نما بنارسی قدس سرہ) کے طیفل میں نعمتی پر رحم فرمائیے اور خواجہ محبوب رب العالمین (عماد الدین قلندر قدس سرہ) کے صدقے میں مجھ پر عنایت فرمائیے۔

    مأخذ :
    • کتاب : نغمات الانس فی مجالس القدس (Pg. 266)
    • Author :شاہ ہلال احمد قادری
    • مطبع : دارالاشاعت خانقاہ مجیبیہ (2016)
    • اشاعت : First

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے