Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

اے ختم پیمبران مرسل

نظامی گنجوی

اے ختم پیمبران مرسل

نظامی گنجوی

MORE BYنظامی گنجوی

    اے ختم پیمبران مرسل

    حلوائے پسین و ملح اول

    1. اے ختم المرسلین! آپ کی مثال انبیا میں ایسی ہے جیسے طعام نمکین کے بعد میٹھی چیز ہو۔

    اے صدر نشین ہر دو عالم

    محراب زمین و آسماں ہم

    2. اے دونوں جہان کے صدرنشیں! (یعنی دنیا و آخرت کی بزم کے) زمین و آسمان کے محراب (یعنی جس کا تعلق آسمان وزمین دونوں سے ہو، یا زمین وآسمان کے درمیان تعلق کا سبب ہو)۔

    سر خیل توئی و جملہ خیل اند

    مقصود توئی ہمہ طفیل اند

    3. آپ ہی سب کے سرخیل ہیں یعنی سردار ہیں، سب آپ کے رعایا اور محکوم ہیں، آپ ہی کی ذات مقصود ہے، سب آپ کے طفیلی ہیں (سب آپ ہی کے طفیل میں معرض وجود میں آئے ہیں)۔

    سر جوش خلاصۂ معانی

    سر چشمۂ آب زندگانی

    4. آپ خلاصۂ معانی (حقائق و اسرار الٰہی) کے سرجوش ہیں (سر جوش کے معنیٰ ہیں، شوربے کا بالائی اور بہترین حصہ، یہاں انتہائی بلندی مراد ہے) آپ زندگانی کا سرچشمہ ہیں (یعنی سر چشمۂ حیات ہیں)۔

    اے کار مرا تمامی از تو

    نیروئے دل نظامیؔ از تو

    5. اے کہ میرے تمام کام، آپ کی وجہ سے (پورے ہوتے )ہیں، نظامی کے دل کو آپ سے تقویت ہے۔

    مأخذ :
    • کتاب : نغمات الانس فی مجالس القدس (Pg. 329)
    • Author :شاہ ہلال احمد قادری
    • مطبع : دارالاشاعت خانقاہ مجیبیہ (2016)
    • اشاعت : First

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے