عظیم العطا یا جزیل الکرم
عظیم العطا یا جزیل الکرم
مزیل الخطا یا کفیل الامم
آپ عظیم بخشش کرنے والے، بہت زیادہ خطاؤں کو درگذر فرمانے والے اور امت کی کفالت کرنے والے رسول ہیں۔
کریم البشر صاحب طیب و نشر
شفیع عصاۃ امم روز حشر
آپ لوگوں پرکرم کرنے والے خوشبو بکھیرنے والے اور قیامت میں گناہ گار امت کی شفاعت کرنے والے رسول ہیں۔
رشید کریم عزیز حلیم
حریص علیکم رؤف الرحیم
آپ سیدھی راہ پانے والے، غلطیوں کو معاف کرنے والے، شرافت وبزرگی والے، امت کی منفعت کے بڑے خواہش مند، مہربان اور قیامت کے دن کام آنے والے رسول ہیں۔
صلوٰۃ فراواں بروح تو باد
براں مرقد پرفتوح تو باد
آپ کی روح پاک پر اور آپ کے روضۂ انور پر بے شمار رحمتیں اور درود ہو۔
بر آل و بر اصحاب و احباب ہم
براں قبۂ سبز و ابواب ہم
(آپ کے طفیل میں) آپ کی آل پر، آپ کے اصحاب پر، آپ کے احباب پر، آپ کے سبز گنبد پر اور اس کے درودیوار پر بے شمار رحمتیں ہوں۔
براں روضۂ پاک ریحان جاں
کہ شد روضۃ من ریاض الجناں
اور اس روضۂ پاک پر بھی بے شمار رحمتیں ہو اللہ کی جو ہماری روح کے لئے خوشبو اور جنت کی باغ کا ایک ٹکڑا ہے (ینی ریاض الجنۃ)۔
- کتاب : نغمات الانس فی مجالس القدس (Pg. 334)
- Author :شاہ ہلال احمد قادری
- مطبع : دارالاشاعت خانقاہ مجیبیہ (2016)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.