خوبرویان جفا پیشہ وفا نیز کنند
خوبرویان جفا پیشہ وفا نیز کنند
بہ کساں درد فریسند و دوا نیز کنند
1. خوبرویان جفا پیشہ یعنی معشوقان نازک مزاج وفا بھی کرتے ہیں (وعدہ وفا)۔ کسی کو عشق کا درد دیتے ہیں تو دوا بھی دیتے ہیں۔ (یعنی اپنی توجہ سے درد کے لئے درماں بن جاتے ہیں)۔
بادشاہان ملاحت چو بہ نخچیر روند
صید را پائے بہ بندند و رہا نیز کنند
2. بادشاہان ملاحت یعنی حسن ملیح کی دولت رکھنے والے جب شکار کے لئے جاتے ہیں تو شکار کو قید کرتے ہیں اور آزاد بھی کرتے ہیں۔ (یہ اشعار اپنے حقیقی مفہوم میں محبوب ازلی اللہ تعالیٰ کی بے نیازی اور جلال وجمال کے مظہر ہیں)۔
نظرے کن بہ من خستہ کہ ارباب کرم
بہ ضعیفاں نظر از کہ بحر خدا نیز کنند
3. خستہ حال پر نظر کرم ہو، کیونکہ اہل کرم کمزوروں پر اللہ کے واسطے بھی رحم کرتے ہیں،(یہاں مخاطب مرشد ہونا چاہئے)۔
سعدؔ یاد گر نکند یاد تو آں ماہ مرنج
ما کہ باشیم کہ اندیشۂ ما نیز کنند
4. سعدی اگر وہ محبوب تم کو یاد نہیں کرتا تو رنجیدہ مت ہو۔ہماری حیثیت ہی کیا ہے کہ وہ ہمارے بارے میں سوچیں۔
- کتاب : نغمات الانس فی مجالس القدس (Pg. 177)
- Author : شاہ ہلال احمد قادری
- مطبع : دارالاشاعت خانقاہ مجیبیہ (2016)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.