Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

خرمن معصیتم ختم رسولاں مددے

ترقی پھلواروی

خرمن معصیتم ختم رسولاں مددے

ترقی پھلواروی

MORE BYترقی پھلواروی

    خرمن معصیتم ختم رسولاں مددے

    برق خنداں مددے شعلۂ رقصاں مددے

    1. میں گناہوں کا کھلیان ہوں (یعنی کثرت گناہ نے ایک خرمن کی شکل اختیار کرلی ہے) اے ختم رسل مدد کیجئے، برق خنداں بن کر مدد کیجئے، شعلۂ رقصاں کی طرح مدد کیجئے (یعنی آپ تبسم کے ساتھ دیکھ لیں تو وہ میرے معصیت کو ختم کرنے کے لئے کافی ہوگا، آپ کی مسکراہٹ میں جو نورانیت ہے وہ میری معصیت کے لئے شعلہ رقصاں ثابت ہوگی)۔

    اے شفا بخش دل و جان علیلاں مددے

    دست درماں مددے خلق طبیباں مددے

    2. اے بیمار دل وجان کے لئے شفاوصحت بخشنے والے! مدد کیجے، دست درماں (امراض کا مداوا کرنے والے ہاتھ) مدد کیجئے خلق طبیباں (طبیبوں سے ہمدردی و انس رکھنے والے) مدد کیجئے (یعنی آپ کے ہاتھ میں درد عشق کا درماں ہے، دنیا کے سارے طبیبوں سے زیادہ آپ خوش خلق طبیب دل ہیں)۔

    آتش عشق کند شعلہ زنی تا آغاز

    باد جنباں مددے گردش دوراں مددے

    3. تاکہ میری آتش عشق بھڑک اٹھے، باد جنباں (ہوائے متحرک) مدد کیجے، گردش دوراں مدد کیجے (شاعر نے باد جنباں اور گردش دوراں سے آنحضورﷺ کی ذات مراد لی ہے)۔

    پر گناہیست ترقی ز تو امید نجات

    رحمت جاں مددے مظہر احساں مددے

    4. ترقی پر گناہ ہے، آپ سے نجات کی امید رکھتا ہے، رحمت جاں مدد کیجے، مظہر احساں مدد کیجئے۔

    مأخذ :
    • کتاب : نغمات الانس فی مجالس القدس (Pg. 308)
    • Author :شاہ ہلال احمد قادری
    • مطبع : دارالاشاعت خانقاہ مجیبیہ (2016)
    • اشاعت : First

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے