روشن از عکس جمالش عالم امکان ما
روشن از عکس جمالش عالم امکان ما
یک نگاہ ناز جاناں قیمت ایمان ما
اُس کے جمال کے عکس میں امکانات کی دُنیا روشن ہے، محبوب کی ایک نگاہ ہمارے ایمان کی قیمت ہے۔
عشق آتش می فروزد ہر زماں در جان ما
زلف او زنار بستہ تا برد ایمان ما
عشق ہماری جان میں ہر وقت آگ لگاتا رہتا ہے، اُس کی زُلف ہمارا ایمان لوٹنے کے لیے زنار ہو گئی ہے۔
نیست درد عشق را جز صبر درمان دگر
نیست جز وصلت دوائے درد بے درمان ما
عشق کے درد کا صبر کے علاوہ کوئی علاج نہیں، ہمارے لا علاج درد کا تیرے وصل کے سوا کوئی درمان نہیں ہے۔
روز و شب روئے دل بہلولؔ بر درگاہ تست
یا غیاث المستغیسین بر کشا در جان ما
رات دن ‘بہلول’ کا دل تیری چوکھٹ پر پڑا رہتا ہے، اے فریاد سننے والے! ہماری جان کے لیے کرم کے دروازے کھول دے۔
- کتاب : نغمات سماع (Pg. 39)
- مطبع : نور الحسن مودودی صابری (1935)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.