دردمندم یا رسول اللہ درمانم توئی
کشتۂ عشق تو ام عیسیٰ دورانم توئی
اے اللہ کے پیارے رسول میں دکھیاری ہوں، غمزدہ ہوں، میرے غم کا مداوا آپ ہیں، میں نے آپ کے عشق میں جان دی ہے، آپ ہی عیسٰی دوراں ہیں، آپ مجھے نئی زندگی عطا فرمائیں۔
دامنت گیرم بہ محشر باز گوئیم یا نبی
من گنہ گارم شفیع جرم و عصیانم توئی
روزِ محشر میں آپ کا دامن پاک پکڑ کر عرض کروں گا، میں گنہگار و بدکار ہوں، میرے جرائم و گناہوں کے شافع آپ ہی ہیں۔
کشتیٔ ما را چہ باک است موج و طوفان و بلا
نا خدا من چوں تو دارم چوں نگہبانم توئی
میری کشتی کو کسی موج، طوفان اور بلا کا خوف نہیں ہے، کیوں کہ میری نیّا کے ناخدا آپ ہیں اور آپ ہی اس کے محافظ و نگہبان ہیں۔
بر در والائے تو افتادہ ام بہر سوال
من گدائے بے نوا سلطان ذیشانم توئی
میں آپ کے اعلیٰ مرتبت درِ اقدس پر سوالی بن کر گرا پڑا ہوں، میں تو ایک بے نوا گدا ہوں اور آپ عالی مرتبت و عظیم الشان بادشاہ ہیں۔
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.