زینت یٰسیں توئی زیبائش طہٰ توئی
صاحب معراج سبحان الذی اسریٰ توئی
يسين اور طہ کی زینت و زیبائش اور فضیلت حضرت محمد پاک کی وجہ سے ہے، آپ ہی صاحبِ معراج ہیں اور سورۃ سبحان الذی اسریٰ کا نام آپ کی وجہ سے ہے۔
مرحبا صل علیٰ روشن جہاں از روئے تو
خسرو شہر مدینہ رونق کعبہ توئی
حضرت محمد پاک پر درود و سلام ہوں دنیا میں جو روشنی نور ہدایت ہے صرف آپ کی وجہ سے ہے مدینہ منورہ کے شہنشاہ اور کعبہ کی رونق آپ ہی ہیں۔
رحمت اللعالمین آمد ز شان پاک تو
بے نوا را سرپرست و والی و مولی توئی
حضرت محمد پاک کی شان پاک کے حسب حال خدا نے آپ کو رحمت اللعالمین کے لقب سے نوازا ہے غریب اور لاوارث لوگوں کے سرپرست آقا و مولیٰ آپ ہی ہیں۔
یا رسول اللہؐ بہ سوئے ما غریباں یک نظر
بے نوا را دستگیر و ماویٰ و ملجا توئی
یا رسول اللہ ہم غریبوں کی طرف رحمت کی نظر فرمائیں بے سہارا لوگوں کے آپ مددگار اور ٹھکانہ ہیں۔
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.