من نیم واللہ یاراں من نیم
جان جانم سر سرﻡ من نیم
میں نہیں ہوں اللہ کی قسم میں نہیں ہوں، میں جان کی جان ہوں، میں بھید کا بھید ہوں، میں جسم نہیں ہوں۔
نور پاکم آمدہ در مشت خاک
کور چشماں را ولے روشن نیم
میرے جسم خاکی میں نور پاک جلوہ گر ہے لیکن ہزار افسوس کہ بد باطن لوگ میرے انوار کو نہیں دیکھ سکتے۔
نور نورم نور ﻧﻮﺭﻡ ﻧﻮﺭ و ﻧﻮﺭ
من ﭼﺮﺍﻍ ﻭ ﭘﻨﺒﮧ ﻭ ﺭﻭﻏﻦ نیم
میں تو نور ہوں، نور علیٰ نور ہوں، نور مطلق ہوں، میں نہ چراغ ہوں نہ اس کی روئی ہوں نہ اس کا روغن ہوں۔
من وﻟﯿﻢ من ﻋﻠﯿﻢ من نبی
جم نیم رستم نیم بہمن نیم
میں ولی ہوں، میں علی ہوں، میں نبی ہوں، میں جم نہیں ہوں، رستم نہیں ہوں، بہمن نہیں ہوں۔
ایں ہمہ عالم ز من روشن شدہ است
ﺁﻓﺘﺎﺑﻢ ﺫﺭﮦٔ ﺭﻭﺯﻥ نیم
یہ تمام کائنات میرے ہی نور سے روشن ہے، میں تو آفتاب ہوں، ذرۂ بے حقیقت تو نہیں ہوں۔
اوست اندر سر من ظاہر شدہ
من نیم مسعودؔ واللہ من نیم
وہی ذات حق میری روح میں جلوہ گر ہے، میں نہیں ہوں، اے! مسعودؔ بخدا میں نہیں ہوں۔
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.