Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

سر سلسلۂ اہل جنوں موئے محمد

ولی پھلواروی

سر سلسلۂ اہل جنوں موئے محمد

ولی پھلواروی

MORE BYولی پھلواروی

    سر سلسلۂ اہل جنوں موئے محمد

    محراب عبادت خم ابروئے محمد

    1. سرکار دو عالم کے موئے مبارک دیوانوں کے لئے زنجیر گرفتار ہیں، عاشقوں کے لئے ان کے ابرو محراب عبادت کی مانند ہیں۔

    خورشید سپہر احدی روئے محمد

    سرچمشۂ جوئے صمدی خوئے محمد

    2. آپ کے رخسار مبارک افق احدیت کا آفتابِ درخشاں ہیں اور ان کے شمائل بحر صمدیت کا سرچشمہ ہیں۔

    مشک و عطر و جنت و فردوس و نسیم

    یک نافۂ از غالیۂ بوئے محمد

    3. مشک ،عطر، جنت الفردوس اور خوشبوؤں سے معمور باد نسیم یہ سب رسول اکرم کے عطر بیز وجود کا ایک جھونکا ہیں (غالیہ سے مراد خوشبو رکھنے کی ڈبیہ ہے جس کو عطردان بھی کہہ سکتے ہیں، یہاں شاعر کا مقصود آپ کی ذات کو ہر قسم کی خوشبو کا مخزن قرار دینا ہے)۔

    در عالم لاہوت تماشائے جمالت

    در کسوت ناسوت ہمہ ہوئے محمد

    4. عالم لاہوت میں تیرے حسن کا جلوہ ہے اور عالم ناسوت میں ہر سو جمال نبوت کا چرچا ہے۔

    بے چارہ ولیؔ کیست کہ مدحت بہ سر آید

    چوں ہست خدا مدح و ثنا گوئے محمد

    5. بے چارہ ولی کون ہے کہ آپ کی مدح بیان کرے جب خود خدائے ذوالجلال آپ کا مدح سرا ہے۔

    مأخذ :
    • کتاب : نغمات الانس فی مجالس القدس (Pg. 187)
    • Author :شاہ ہلال احمد قادری
    • مطبع : دارالاشاعت خانقاہ مجیبیہ (2016)
    • اشاعت : First

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے